غزہ کے لیے خوراک اور پانی کی بندش فلسطینیوں کے رویوں کو نسلوں کے لیے سخت کر سکتے ہیں، بارک اوباما

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے حماس اور اسرائیل جنگ کے حوالے سے اسرائیل کو خبردار کر تے ہوے کہا ہے کہ غزہ کے لیے خوراک اور پانی کی بندش فلسطینیوں کے رویوں کو نسلوں کے لیے سخت کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں بارک اوباما نے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے کچھ اقدامات جیسے غزہ کے لیے خوراک اور پانی کی بندش فلسطینیوں کے رویوں کو نسلوں کے لیے سخت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اسرائیل کے لیے بین الاقوامی حمایت کو بھی کمزور کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں قید شہری آبادی کے لیے خوراک، پانی اور بجلی منقطع کرنے کے فیصلے سے نہ صرف بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو مزید خراب کرنے کا خطرہ ہے بلکہ یہ فلسطینیوں کے رویوں کو نسلوں کے لیے مزید سخت کر سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔