مقبوضہ غزہ(آن لائن) حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے فون پر بات کی ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی بمباری میں پیشرفت اور غزہ میں جنگ روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ غزہ پراسرائیلی حملے روکنے کے طریقوں پر ایران سے بات کی گئی۔
Load/Hide Comments



