سفارت کاروں کی مخالفت، بھارت لاکھوں افراد کے لیے زندگی مشکل بنا رہا ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

اوٹاوا(آن لائن)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نیکہا ہے کہ کینیڈین سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈان دونوں ممالک کے لاکھوں افراد کے لیے معمول کی زندگی کو مشکل بنا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان کینیڈا کی جانب سے اپنے 41 سفارت کاروں کو بھارت سے واپس بلانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر ان سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے،تاہم 21 سفارت کار وہاں ہی قیام کریں گے۔