ریاض(آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے غزہ کی پٹی میں موجودہ کشیدگی کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے شہریوں پر حملے بند کرنے اور محصورین تک فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔انہوں نے جنگ سے تباہ حال علاقے میں طبی ٹیموں کو رسائی دینے، زخمیوں کا علاج کرنے، ادویہ کی فراہمی اور غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے پر بھی زور دیا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف فوجی کارروائیوں کو روکنے پر زور دیا۔ولی عہد نے فلسطینی ریاست کے قیام کے منصفانہ حل تک پہنچ کر استحکام کی واپسی اور دیرپا امن کے حصول کے لیے حالات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی ولی عہد نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی پالیسی مسترد کر دی۔
Load/Hide Comments



