کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنا لیا گیا،آئی سی سی نے اولمپکس کرکٹ کی شمولیت پر تصدیق کردی

اسلام آباد(آن لائن) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنا لیا گیا،کرکٹ کو باضابطہ پور پر لوس اینجلس اولمپکس 2028 میں شامل کر کیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اولمپکس کرکٹ کی شمولیت پر تصدیق کردی۔آئی سی سی کے مطابق کرکٹ میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپک گیمز کے کھیلوں کے پروگرام کا حصہ ہوگی، کرکٹ کی شمولیت کی باضابطہ طور پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ممبئی میں 141 ویں آئی او سی سیشن میں منظوری دی، 1900 کے بعد پہلی بار کرکٹ اولمپکس کا حصہ ہوگی، اولمپک گیمز میں ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 3 بلین سے زیادہ ناظرین کے سامعین ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ ہم پرجوش ہیں کہ ایل اے 28 اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کی آج آئی او سی سیشن نے تصدیق کر دی ہے، یہ اننگز ابھی شروع ہوئی ہے، اور ہم یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ یہ ناقابل یقین سفر کہاں جاتا ہے۔متھالی راج کا کہنا ہے کہ یہ بہت دلچسپ ہے کہ کرکٹ اب اولمپک گیمز کا حصہ ہے اور LA28 میں کرکٹ کی واپسی ہوگی، کھلاڑیوں کو اولمپک گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا اور گیمز کا حصہ جو بہت خاص ہوگا۔