کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراونڈ میں شکست دینے کا مزہ الگ ہے،شاہین شاہ آفریدی

احمد آباد(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہوم کراوڈ سے ہوم ٹیم کے اعتماد کو کافی فائدہ ملتا ہے،پر کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراونڈ میں شکست دینے کا مزہ الگ ہے۔پاک بھارت میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، اچھی ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں، پریشر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر بھی ہوگا۔فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو احمد آباد میں بھی سپورٹ ملے گی۔