بابر اعظم تاحال ون ڈے کرکٹ میں بھارت کیخلاف نصف سنچری سکور کرنے میں بھی ناکام

لاہور(آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ابھی تک بھارت کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں نصف سنچری بھی سکور نہیں کرسکے ہیں۔ ون ڈے فارمیٹ میں بابر اعظم نے اب تک ہندوستان کے خلاف 7 میچز میں 28 کی اوسط سے 168 رنز بنائے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی، جو 50 اوورز فارمیٹ میں باقاعدگی سے نصف سنچری اور سنچری بناتے ہیں، ابھی تک بھارت کے خلاف نصف سنچری نہیں بنا پائے ہیں۔ان کا سب سے زیادہ سکور 48 ہے، جو مانچسٹر میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں مین ان بلیو کے خلاف آیا تھا۔ بابر اعظم کا ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان کے خلاف سٹرائیک ریٹ بھی صرف 72.41 کا ہے۔