ورلڈ کپ: پاکستان نے تاریخ رقم کردی، سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست

حیدر آباد(آن لائن)ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخ رقم کردی،سنسی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت تاریخ رقم کردی۔۔پاکستان نے سری لنکا کو ورلڈ کپ میں مسلسل 8ویں بار شکست سے دوچار کردیا، گرین شرٹس نے 345 رنز کا بڑا ہدف 48 اعشاریہ 2 اوورز نے حاصل کرلیا۔ورلڈکپ 2023ء میں پہلا ہی میچ کھیلنے والے عبداللّٰہ شفیق چھاگئے، محمد رضوان کے ساتھ مل کر وہ پاکستان کو میگا ایونٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے چیز کی طرف لے گئے۔سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور بابراعظم کے جلد ا?و?ٹ ہوجانے کے بعد عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان نے 156 گیندوں پر 176رنز کی شراکت قائم کی۔عبداللّٰہ شفیق نے سنچری بنائی، وہ وہ 103 گیندوں پر 113 رنز بناکر ا?و?ٹ ہوئے، اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔محمد رضوان جنہوں نے عبداللّٰہ شفیق کی موجودگی میں نصف سنچری بنائی تھی، انہوں نے بعد ازاں سعود شکیل کے ساتھ شراکت قائم کی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کا ریکارڈ ا?ئرلینڈ کے پاس ہے، جس نے 2011ء میں انگلینڈ کے خلاف 328 رنز بنائے تھے۔ورلڈ کپ کے ا?ٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دے دیا، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 244 رنز اسکور کیے اور پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ کا سب بڑا ہدف سیٹ کیا۔سری لنکن کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس اور سمارا وکرما نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ پتھم نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا 25، کپتان داسن شناکا 12 اور ڈینوتھ ویلالگے 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی دہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔گرین شرٹس کے حسن علی نے 4، حارث رو?ف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔اس سے قبل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرا?باد میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔گزشتہ میچ کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے، پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا جبکہ سری لنکا کو پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔