رضوان کی رگیں کھنچنے کے باوجود تباہ کن اننگز، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

اسلام آباد(آن لائن)ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کو شاندار کامیابی دلانے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر سوشل میڈیا پر میمز بنائی جارہی ہیں۔میچ میں پاکستانی اننگز کے دوران رضوان کو کریمپس (رگوں میں کھنچاو) پڑنا شروع ہوا، اس کا آغاز اس وقت ہوا جبرضوان نے دوران بیٹنگ ایک گیند کو اچھل کر کھیلنا چاہا، اس کے بعد وہ گرگئے اور انہیں ٹانگ کی رگیں کھنچتی محسوس ہوئیں۔اس کے باوجود بیٹر کریز پر جمے رہے اور بیٹنگ کرتے رہے یہاں تک کہ سینچری اسکور کی اور پاکستان ٹیم کو فتح دلائی۔اس میچ میں پاکستان نے لنکن ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے ہرایا، میچ کے بعد جب کرکٹر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تب سائمن ڈول نے رضوان سے ان کے کریمپس سے متعلق سوال کیا۔جواب میں رضوان نے کہاکبھی کبھار یہ کریمپ ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی اداکاری ہوتی ہے۔رضوان یہ جواب دیتے ہی قہقہہ لگانے لگے جب کہ سائمن ڈول بھی ہنس پڑے۔دوران میچ محمد رضوان کے کریمپس پر وقار یونس نے تبصرہ کیا اور کہایقینا یہ آسان نہیں کہ پہلے 50 اوورز وکٹ کیپنگ کی جائے اور پھر نمبر 4 پر آکر اتنی دیر تک بیٹنگ کی جائے۔تاہم رضوان کے اپنے درد سے متعلق کیے جانے والے تبصرے اور درد ہونے کے باوجود اس اننگز پر سوشل میڈیا پر میمز بنائی جارہی ہیں.