بیجنگ (آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ چین افغانستان کی ضروریات کے مطابق امداد فراہم کرتا رہے گا۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ چین نے افغانستان میں آنے والے زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی پر ہمدردی کااظہار کرکیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین افغانستان کی ضروریات اور اپنی صلاحیت کے مطابق افغانستان کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔
Load/Hide Comments



