اسلام آباد(آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا پاکستانی صدر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے دہشت گرد حملوں میں اموات پر افسوس کااظہار کیا ہے۔روسی صدر کا کہنا تھاکہ ایک مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کے قتل عام نے ایک بار پھر دہشت گردی کی وحشیانہ، غیر انسانی نوعیت کو اجاگر کیا ہے،اس جرم کے ماسٹر مائنڈز کو سزا سے نہیں بچنا چاہیے،میں اس بات کی تصدیق کرنا چاہوں گا کہ روس پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون میں مزید توسیع کو تیار ہے،ترجمان روسی سفارتخانہ کے مطابق صدر پوٹن نے متاثرہ خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments



