ممبئی (آن لائن)بھارت میں ورلڈکپ میچز سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندو تہوار گنیش وسرجن اور عید میلاد النبیؐ کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں جس کے باعث میچ میں شائقین کرکٹ شرکت نہیں کرسکیں گے۔دونوں ٹیمیں حیدر آباد کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل دوسرا وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی۔اس سے قبل حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ دو مذہبی تہواروں کے باعث بڑی تعداد میں پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، اس وجہ سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے 9 اور 10 اکتوبر کو ورلڈکپ کے کھیلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں سیکیورٹی اہلکار کم ہونے کی وجہ پیش کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments



