جوہانسبرگ(آن لائن)جنوبی افریقی کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے آئی سی سی ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کیلئے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو منتخب کیا ہے ہاشم آملہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ 2023 کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلیں گی۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے۔ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا تھا۔ سابق کرکٹر نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان میں ان کی قابلیت ایک ایسی ٹیم بناتی ہے جسے کسی طور پر بھی کم نہیں سمجھا جا سکتا۔کیون پیٹرسن نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دوسری ٹیموں کو مشکلات میں ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Load/Hide Comments



