میں آج بھی بابر اعظم کو میڈن اوور کروا سکتا ہوں،محمد آصف کی تنقید

لاہور(آن لائن)سابق فاسٹ بولر اور کرکٹر محمد آ صف کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے بابر کے والد اعظم صدیقی نے کہا ’بابر جب انڈر 16 کا ورلڈ کپ کھیل کہ آیا ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ کے ساتھ ایک کلب اسکول آف کرکٹ ہوا کرتا تھا اْس کلب کے ساتھ بابر کے کلب کا میچ ہوا دوسری طرف سے اْس وقت محمد آصف کم بیک کی تیاریاں کر رہے تھے وہ یہ میچ کھیلے بابر اوپن کرتا تھا محمد آصف نے اٹیک کیا بابر نے اْس میچ میں 84 کیا اور آصف نے ہی اْسے آؤٹ کیا خیر اننگ ختم ہوئی بابر بڑا دل برداشتہ باہر آیا میرے استفسار پر بتایا کہ آصف بھائی نے بہت بْرا بھلا کہا میں نے اْس کو تسلی دی کہا تم نے بھی تو اْن کو 11 چوکے مارے ہیں خیر بات یہاں ختم ہوئی‘۔ اپنی ایک پوسٹ میں اعظم صدیقی نے مزید بتایا کہ ’ منصور رانا نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے کھیلنے میں مدد کی نیشنل اکیڈمی میں بابر کا ٹرائل ہورہا تھا محمد آصف آئے تو ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا تھا، اس وقت بابر نے پیڈ کیے ہوئے تھے دیکھ کر کہا اوئے چھوٹو کدھر؟ بابر نے بتایا آصف بھائی بینک کے ٹرائل ہیں اْسی وقت وہ بینک انتظامیہ کے پاس گئے اور بڑے سخت لہجے میں کہا اس کا کیا ٹرائل لیرہو ہو اس نے مجھے مارمار تھکا دیا تھا، 11 چوک ماریہیں لکھو اس کا نام اور بینک میں رکھو یہ تمھارے بڑے کام آئے گا۔ کپتان کے والد نے مزید بتایا کہ ’بابر کو 16800 جو پہلی سیلری ملی اس نے بابر کو ا?گے بڑھنے میں مدد کی، اول تو یہ وقت کبھی نہیں آئے گا اگر آ بھی گیا تو بابر احترام کی وجہ سے ہر صورت آپ کا اوور میڈن کھیل جائے گا آپ کی بر وقت گواہی ہمارے بڑے کام آئی۔ اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’عوام سے درخواست ہے کہ محمد آصف کے بارے میں بابر کے حوالہ سے کوئی الٹی سیدھی بات نہ کریں‘۔ قبل از یں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی بابر اعظم کو میڈن اوور کروا سکتا ہوں۔سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں محمد آصف نے ورلڈکپ کیلئے منتخب پاکستانی اسکواڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کپتان بابراعظم سمیت کئی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔محمد آصف کا کہنا تھا کہ میں نے بابر اعظم کو صرف 2گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا تھا، آپ ان کے والد (اعظم صدیقی) سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا۔