فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کے آپریشن کا امکان

لاہور(آن لائن)ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجرڈ ہونے والے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کے لیے کہا گیا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ فاسٹ بولر کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بھی نسیم شاہ کی صحت کے حوالے سے بتایا تھا۔ انضمام الحق کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں نسیم کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔