چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے، فیاض چوہان

لاہور(آن لائن)رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگو کیلیے تیار ہونے کی خبر پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے یہ شعر دہرایا کہ ،کی اْس نے میرے قتل کے بعد جفا سے توبہ،،ہائے اْس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا۔۔!! رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت دیتے۔