لاہو(آن لائن) انٹرنیشنل لیگ T20 کا دوسرا ایڈیشن 19 جنوری سے 18 فروری تک کھیلا جائے گا۔ گزشتہ سال کے ایونٹ میں پاکستان کے کسی کرکٹر کو شرکت کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم اس بار شاہین آفریدی، شاداب خان، اور اعظم خان ڈیزرٹ وائپرز کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو بھی 15 کروڑ پاکستانی روپے کے معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔انہیں لیگ کا سفیر بھی سمجھا جا رہا تھا۔ جب کہ معاہدے کے کچھ پہلووں کو حتمی شکل دی گئی تھی تاہم ادائیگی کی شرائط اور تصویر کے حقوق پر تصفیہ نہیں ہو سکا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 10 جنوری کو شروع ہونے کا امکان ہے جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑی اپنے فارغ دنوں میں شرکت کریں گے۔شاہین آفریدی نے ILT20 کے ساتھ 4 لاکھ ڈالرز کا سالانہ معاہدہ کیا ہے اور وہ تصویری حقوق کے لیے اضافی ادائیگی وصول کریں گے۔اس طرح وہ ہر سال تقریبا 150 ملین روپے کما سکتا ہے۔ ان کے معاہدے میں ایک شق شامل ہے کہ وہ مسلسل تین سال تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے۔ تیسرے ایڈیشن میں اگر کوئی اور کھلاڑی زیادہ فیس لے کر لیگ میں شامل ہوتا ہے تو شاہین آفریدی کا معاوضہ خود بخود بڑھ جائے گا۔ یاد رکھیں کہ ہر لیگ میں کھلاڑیوں کی فیس کی ایک مخصوص حد ہوتی ہے۔ تاہم اگر کوئی بڑا اسٹار آتا ہے تو وہ امیج رائٹس کے ذریعے معاوضہ بڑھا دیتے ہیں۔ اس صورت میں، کھلاڑی سے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لیگ کو پروموٹ کرنے، فوٹو شوٹ کرنے، یا ایک الگ معاہدے کے حصے کے طور پر ایونٹس میں شرکت کے لیے کہا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments



