لاہور(آن لائن) سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کرکٹ کی تاریخ پر جاری کی گئی ویڈیو کو ہٹانے اور اس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ٹویٹ میں پی سی بی کی کرکٹ کی تاریخ سے متعلق جاری کی گئی ویڈیو پر رد عمل میں لکھا کہ‘پی سی بی کی جانب سے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی مختصر ویڈیو سے ورلڈکپ کے کپتان کو نکالے جانے پر حیرانی ہوئی۔’وسیم اکرم نے لکھا کہ‘سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن 1992 ورلڈکپ کے کپتان کا نام دنیائے کرکٹ کا ایک عظیم نام ہے جس نے اپنے دور میں پاکستانی ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ بنایا اور ہمیں ایک راستہ دکھایا۔
Load/Hide Comments



