ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر عائد فردِ جرم کو دھاندلی قرار دیدیا

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر عائد فردِ جرم کو دھاندلی اور وچ ہنٹ قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ الیکشن میں مداخلت پر فردِ جرم مجھے دھاندلی لگتی ہے، یہ فردِ جرم ڈھائی سال پہلے کیوں نہیں عائد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ میری سیاسی مہم کے عین وسط میں یہ کرنا چاہتے تھے۔