ذکا اشرف کی سری لنکا کیخلاف جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے سری لنکا کیخلاف پہلیٹیسٹ میچ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے.اپنے پیغام میں ذکا اشرف نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے قومی ٹیم نے سری لنکا کیخلاف اچھا کھیل پیش کیا اور کامیاب ہوئی۔ امید ہے قومی ٹیم کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔ قومی ٹیم مزید کامیابیاں سمیٹ کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔