مسلمان تمام مذاہب کا احترام کرتے اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں، محمد رضوان

لاہور (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ ”قرآن اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا کلمہ ہے اور ہر مسلمان نے آیات کو اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھا ہے۔اور اتنی زیادہ محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا اس کے محافظوں کے خاتمے کے بعد ہی ممکن نظر آتا ہے۔ قرآن کی بے حرمتی کو تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر اس مذہب کا احترام کرتے ہیں جو دنیا میں رہنمائی کے لیے آیا اور اس کے پیروکاروں کے جذبات اس سے جڑے ہوئے ہیں اور ہم اسی کی درخواست کرتے ہیں“۔