لاہور(آن لائن)قومی ٹیم کے آل را ؤ نڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم اگر دوستی یار ی میں کھلاڑی شامل کرتا تو وہ سب سے پہلے اپنے بھائیوں کو شامل کرتا، ویرات کوہلی نے تمام ریکارڈز حاصل کرلئے،لیکن بابر اعظم اب بھارتی کھلاڑی کے ریکارڈز حاصل کرنے جارہا ہے،اْسامہ میر، عثمان قادر سمیت کوئی بھی میری جگہ کوئی لے گا اس کا خوف کبھی دل میں نہیں رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ آل راونڈر ہونے کے ناطے بیٹنگ اور باولنگ دونوں پر فوکس رکھنا پڑتا ہے، آج کل کی کرکٹ تیز ہے اس کی وجہ سے تینوں چیزوں پر آل راونڈر کو محنت کرنی پڑتی ہے، میں مکمل طور پر فٹ ہوں ابھی میری کوئی انجری نہیں ہے، کاونٹی میں مکمل فٹ تھا اسی وجہ سے کھیل رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مینجمنٹ جب کسی سینئر کھلاڑی کو آرام دینا چاہتی ہے تو وہ ہمارا بہتر ہی سوچتی ہے، کا ؤ نٹی میں صرف اسی لئے شرکت کی کہ جب پاکستان کی طرف سے کھیلوں تو اپنی مکمل فارم میں ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ باڈی تھک نہ جائے، جب بھی کھیلا ہوں تو اسی جذبہ سے کھیلا ہوں جیسے چیمپئنز ٹرافی میں کھیلا تھا، جو مجھے آتا ہے اسکا سو فیصد پاکستان کے لئے دینے کی کوشش کرونگا جب سے ٹیم میں آیا ہوں تب سے کوئی سپنر کوچ نہیں ملا، ثقلین مشتاق کی کوچنگ سے سپنرز کو بہت فائدہ ہوا۔فاسٹ باولر کوچ سپنرز کو اس طرح نہیں بتا سکتا جس طرح ایک سابق سپنر بتاسکتے۔شاداب خان نے کہا کہ مکی آرتھر کے ساتھ کافی وقت سے کام کررہا ہوں، گورے کوچ مختلف اپروچ کے ساتھ کام کرتے ہیں، بیٹنگ کا مجھے شروع سے شوق تھا اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتانی کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اوپر نمبر پر آیا، جس باولر سے پوچھیں گے اسکو بیٹنگ کا زیادہ شوق ہوتا ہے، بابر اعظم اگر دوستی یار میں کھلاڑی شامل کرتا تو وہ سب سے پہلے اپنے بھائیوں کو شامل کرتا، پاکستان کی ٹیم ہے سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز نہیں چھپ سکتی، میری پرفارمنس سے مجھے باہر بٹھانہ تو بٹھادیا جائے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ اسامہ میر نے پرفارمنس دی ہے اس سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے، اگر اسامہ کو کھیلانا مجھے باہر بٹھانے کے لئے تو مجھے بٹھا دیں یہ نہ ہو کہ اسامہ اس میچ میں پرفارم نہ کرے تو اسکو باہر کردیں اسکے ساتھ زیادتی ہوگی، اسامہ میر،عثمان قادر کے ساتھ اچھا مقابلہ ہے اس سے پاکستان کو فائدہ ہے۔ میری جگہ کوئی لے گا اس کا خوف کبھی دل میں نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ میں تو اکثر انجرڈ رہتا ہوں ری ہیب کے دوران بھی کبھی نہیں سوچتا کہ یہ میری جگہ لے گا، میری نیت ہمیشہ سب کے لئے صاف ہے،میں شائد واحد ہونگا جو کسی اچھی پرفارمنس دینے والے سپنر کو خود چانس دلوائے گا، افغانستان کے خلاف سیریز ہارے اسکا دکھ ہوا،مجھے ہدایت ملی تھی کہ بینچ اسٹرینتھ کو چانس دیا جائے، بنا بنایا کھلاڑی نہیں ملتا انکو بنانا پڑتاھے۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے لئے پریس کانفرنس میں جو بولا اسکو غلط رنگ دیا گیا، اعظم خان کا دکھ ہوا کہ لوگ اس پر تنقید کرنا شروع ہوگئے، اعظم خان کا وزن ایک ہفتے میں کم نہیں ہوسکتا لیکن وہ بہت ٹیلنٹڈ کرکٹر ہے، جو بھی ورلڈ کپ کا اسکواڈ بنے گا اسکو بس یہی کہونگا کہ انکو سپورٹ کریں، کپتان پوری ٹیم کا سوچتا ہے جبکہ کھلاڑی اپنا سوچتا ہے، ہمیں دوسروں کی باتیں نہیں سننی چاہیے۔ انکا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہماری ٹیم کے لئے اچھا ہے،اب پتا لگا کہ جتنے بڑے کھلاڑی ہونگے اتنی آپ پر تنقید زیادہ ہوگی، ویرات کوہلی نے تمام ریکارڈز حاصل کرلئے،لیکن بابر اعظم اب ویرات کوہلی کے ریکارڈز حاصل کرنے جارہا ہے، بابر اعظم آج کی تاریخ میں ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی بن چکا ہے۔
Load/Hide Comments



