یوکرین پر روسی حملوں میں 500 بچوں سمیت 9,000 سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے، اقوام متحدہ

نیو یارک(آن لائن) اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کی جنگ کی وجہ سے شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ اب تک اس لڑائی میں پانچ سو بچوں سمیت نو ہزار سے زائد شہرہ مارے جا چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نگرانی کے مشن نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر 24 فروری 2022 کے حملے کے بعد سے 500 بچوں سمیت 9,000 سے زیادہشہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل کے نائب سربراہ نول کالہون نے حملے کے 500 ویں دن کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ آج ہم جنگ میں ایک اور سنگین سنگِ میل کو نشان زد کر رہے ہیں جو یوکرین کے شہریوں پر ایک ہولناک نقصان کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ اس سال ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں اوسطاً کم رہی ہے تاہم یہ تعداد مئی اور جون میں دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی۔