ہمارے شہروں پر یوکرینی ڈرونز کے حملے امریکہ اور نیٹو کی مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں، روس

ماسکو (آن لائن) روس نے کہا ہے کہ اس کے شہروں پر یوکرینی ڈرونز کے حملے امریکہ اور نیٹو کی مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت کے قریب پانچ ڈرونز مار گرائے جانے کی اطلاعات کے بعد سے ماسکو کا لب و لہجہ سخت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پاور پلانٹ پر حملہ کرنا چاہتا ہے جو کہ یورپ کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک نے ہی یوکرین کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ ڈرون حملے کر سکے بیان میں حملے کو دہشت گردانہ عمل قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے مغربی ممالک ایسے مجرمانہ کارروائی میں یوکرین کا ساتھ دے رہے ہیں۔