واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں دو سو سینتالیسواں جشن آزادی بھر پور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر آ تشبازی، پریڈ اور صدارتی بار بی کیو کی خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ بھر میں ملک کے دو سو سینتالیسواں جشن آزادی کے موقع پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ملک کے مختلف مقامات پر آتشبازی کے خوبصورت مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ امریکی فوج کی جانب سے پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر فوجی خاندانوں کی جانب سے باربی کیو کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر جو بائیڈن نے خصوصی شرکت کر کے اپنے فوجیوں کی ملک کے لئے خدمات کو سراہایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری مسلح افواج ہر محاذ پر اپنی بھر پور خدمات پیش کر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments



