اسلام آباد (آن لائن) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونان کشتی حاثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہو نے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شرف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو ا جس میں ترکیہ کے صدر نے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کیلئے ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔صدر رجب طیب اردگان نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے صدر رجب طیب اردگان کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریفنے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترکیہ کے صدر اور ترک عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments



