ریاض (آن لائن) بابراعظم اور محمد رضوان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر مقدس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ حج کی ادائیگی کے باعث پی سی بینے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹڑیننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبوی کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے اپنے عرب مداح کے ہمراہ تصویر کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے۔
Load/Hide Comments



