نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بچانے کیلئے متحرک،وزیراعظم سے ایک اور ملاقات،مدد مانگ لی

اسلام آباد(آن لائن) پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنا عہدہ بچانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اور ملاقات کی۔ملاقات میں کرکٹ بورڈ کے آئندہ انتخابات سمیت دیگر امورسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بچانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے مدد مانگ لی۔ ملاقات کے دوران کرکٹ بورڈ کے آئندہ انتخابات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بچانے کیلئے وزیراعظم سے مدد مانگ لی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی بننے پر راضی نہیں ہیں اس حوالے سے شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو جلد آصف زرداری سے ملاقات کرکے اس معاملے پر پر بات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔