پاکستان سنگل لیگ کے تحت نو میچز کھیلے گا، پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو حیدر آبادمیں ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) بھارت میں منعقد ہونیوالے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کو مجوزہ طور پر حتمی شکل دیدی گ?ی۔ پاکستان روایتی حریف بھارت سمیت لیگ راونڈ میں نو میچز میں ایکشن میں دکھائی دے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس اپنے سفر کا آغاز ورلڈ کپ میں کوالیفائر راونڈ میں کامیاب ہونیوالی ٹیم کیساتھ 6اکتوبر کو حیدرآباد میں کرے گا جبکہ 12اکتوبر کو حیدرآباد میں ہی ورلڈ کپ کوالیفائی کرنیوالی دوسری ٹیم کیساتھ مدمقابل ہوگا۔ ورلڈ کپ کے سب سے بڑا ہا?ی وولٹج میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 15اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھے میچ میں 20اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا کیساتھ گرین شرٹس مد مقابل ہوگی۔ آن لائن کے مطابق مجوزہ شیڈول کے تحت پاکستان 23اکتوبر کو چنای میں افغانستان، 27اکتوبر کو جنوبی افریقہ کیساتھ چنا?ی میں، 31اکتوبر کو کولکتہ میں بنگلہ دیش، 5نومبر کو بنگلور میں نیوزی لینڈ جبکہ لیگ راونڈ کے آخر میچ میں 12نومبر کو کولکتہ میں انگلینڈ سے مدمقابل ہوگا۔ شیڈول کے تحت سنگل لیگ راونڈ میں ٹاپ فور ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔