شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے

لاہور(آن لائن) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شرکت نہیں کریں گے۔شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم سے فی الحال بریک لیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا سری لنکا کرکٹ جلد اعلان کرے گا۔ خیال رہے کہ شاہین آفریدی جنہوں نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ شاہین آفریدی نے گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف اپناآ خری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ امکان ہے کہ قو اسٹار بولر کو آرام دیا جائے کیونکہ رواں برس ایشیا کپ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ بھی ہے جس میں شاہین کی موجودگی لازمی ہے۔