جنیوا (آن لائن) عالمی تنظیم برائے تجارت(ڈبلیو ٹی او)میں روسی وفد نے کہا کہ یورپی یونین نے ان کے ملک پر پابندیاں لگا کر خود کو نقصان پہنچایا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق وفد نے یہ تبصرہ ڈبلیو ٹی او کے ہیڈ کوارٹر میں یورپی یونین کی تجارتی پالیسی کے جائزیبارے بات چیت کے دوران کیا۔تجارتی نمائندوں میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یورپی یونین نے تجارتی پالیسی کے جائزے کی تیاری کیلیے بھیجے گئے تحریری سوالات کا جواب نہ دے کر تنظیم کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، وفد نے سیاسی جذبات پر یورپی یونین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔روس نے یورپی یونین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او کے دیگر ممبران کے ساتھ ہتک ا?میز رویے پر حیرت کا اظہار کیا۔ روسی وفد نے یورپی یونین کے اقدامات کو عالمی تجارت میں رکاوٹوں کا نام دیتے ہوئے کہا کہ روس مخالف پابندیوں کے براہ راست نتائج میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال ہے۔
Load/Hide Comments



