مدینہ منورہ(آن لائن) سعودی حکومت نے حج کے دوران خواتین کی خدمات کیلئے ایک مربوط پیکج تیار کرلیا،مسجد نبوی میں آپریشنل پلان سعودی مملکت کے وژن پر مبنی ہے، اور اس میں خواتین کی خدمات کا ایک مربوط پیکیج شامل کیا گیا ہے۔ سعودی اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے منصوبہ بندی اور امور خواتین نے کہا کہ “اس پیکج کا مقصد مسجد نبوی میں آنے والوں کو محفوظ طریقے سے عبادت کرنے کے لیے خدمات فراہم کرنا ہے۔”اس کے تحت مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی جن میں مسجد نبوی میں داخلے اور خروج کی سہولت فراہم کرنا، راہداریوں کا انتظام، جائے نماز کی تزئین و آرائش، اور حفاظت کا خیال رکھنا شامل ہیں۔
Load/Hide Comments



