ایشیا کپ کا میزبان کون؟، فیصلہ رواں ہفتہ ہوگا

لاہور(آن لائن)ایشین کرکٹ کونسل رواں ہفتے ایشیا کپ کے بارے میں حتمی اعلان کریگی ۔ دوسری جانب ایشیا کپ کی میزبانی بھارت سے ہضم نہیں ہو رہی۔بھارت کی جانب بنگلہ دیش، سری لنکا، افغان کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔بھارت ایشیا کپ کا ایونٹ پاکستان سے باہر کرانا چاہتا ہے۔بی سی سی آئی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو بھی مسترد کردیا۔پی سی بی نے ایشیا کپ کے لئے ہائبرڈ ماڈل پر عملدرآمد نہ ہونے پر بائیکاٹ کی دھمکی دے رکھی ہے۔بھارت نے پاکستان کے بغیر ایشیا کپ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی ہے۔سات روز میں ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کیبارے میں فیصلہ سنائے گی۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں.