اسلام آباد (آن لائن)توشہ خانہ فوجداری کیس،عمران خان کو مزید ریلیف مل گیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجدارہ کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے سماعت کی۔سماعت کے دوران عمران کان کے وکیل گوہر علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی کاپی جمع کرائی، جس پر سیشن کورٹ نے مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے.
Load/Hide Comments



