پی ڈی ایم کے کارکنان ریڈ زون میں داخل،شدید نعرے بازی،سپریم کورٹ میں گھسنے کی بھی کوشش

اسلام آباد(آن لائن)پی ڈی ایم کا ریڈ زون میں احتجاج پرسپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کارکنان کی شدید نعرے بازی شروع کردی۔کارکنان کے عمران خان اور عدلیہ کے خلاف نعرے جاری ہیں۔پی ڈی ایم کارکنان تمام روکاوٹیں عبور کر کے ریڈ زون داخل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کو کارکنان کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی احکامات موصول نہ ہوئے ہیں۔ڈء سی اسلام آباد کے مطابق جیکے وفد سے بات چیت جاری ہے۔دھرنے کے مقام کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہے۔اسلام آباد میں 245 بھی نافذ ہے۔پی ڈی ایم کارکنان تمام روکاوٹیں عبور کر کے ریڈ زون داخل ہو گئے ہیں۔سپریم کورٹ کے مرکزی گیٹ پر پی ڈی ایم کارکنان کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش شروع کردی۔ایف سی اہلکاروں کو گیٹ پر تعینات کر دیا گیا۔پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکاروں کی موجودگی میں کارکنان کی نعرے بازی شروع کردی گئی ہے۔کارکنان زبردستی سرینہ چوک سے ریڈ زون داخل ہوئے۔پی ڈی ایم کارکنوں نے مرکزی کنٹینر رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون پہنچا دیا۔سپریم کورٹ کے باہر حالات خراب ہونے شروع ہو گئے۔پی ڈی ایم کی ڈنڈا بردار فورس کی سپریم کورٹ میں گھسنے کی کوشش شروع کردی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے ہیں۔تاحال تمام صورتحال پر امن ہے۔عوام سے گذارش ہے کہ پرامن رہیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔