اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرخرم دستگیر نے کہا ہے کہ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی تو پارلیمان وزیراعظم کے ساتھ دیوار بن کر کھڑی ہوگیاپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان سے کہتے ہیں اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ پاکستان کی اعلیٰ عدالتیں اس فاشسٹ لاڈلے کی نشوونما کیلئے بضد ہیں، عدلیہ کی مادرپدر آزادی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ بلوا ہوا اور عدالت میں اس کو خوش آمدید کہا گیا، منصوبہ بندی کے تحت ملک میں آگ لگائی گئی، پاکستان دشمنوں نے یہاں ایسا جتھا پیدا کردیا ہے جو ان کے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے تیار ہے۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی تو پارلیمان وزیراعظم کے ساتھ دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔
Load/Hide Comments



