پی ڈی ایم رہنما آفتاب شیئر پاؤ کی وزیراعظم ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) پی ڈی ایم رہنما کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو نے وزیر اعظم کے سامنے دو بڑے مسئلے اٹھا دیئے، آفتاب شیرپاو نے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کا معاملہ کا نوٹس لینے کی درخواست کی، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران بڑھتا جارہا ہے،مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ عوام پریشان ہیں، پنجاب سے خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل بند ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آفتاب شیرپاؤ کی نشاندہی پر نوٹس لیتے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت پرآج اہم اجلاس طلب کرلیا، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری خوراک اور دیگر حکام کو آج طلب کرلیا گیا، اس کے علاوہ آفتاب شیرپاو نے وزیر اعظم سے جاری مردم شماری پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے آفتاب شیرپاو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی.