وزیر اعظم کا کوئٹہ میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مسلم باغ, بلوچستان کے ایف سی کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے چھ جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے،وزیرِ اعظم کا شہداء کی بلندی درجات دعااور لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انھیں ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔