لیڈر کے بغیر عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہے،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن)عمران خان نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کر دی سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر کے بغیر عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو کہوں گا پرامن رہیں، یہ ملک، فوج اور املاک ہمارے ہیں، کیا میں حقیقی نعرہ سے پیچھے ہٹ گیا ہوں۔ میری ضمانت ہو چکی ہے لاہور کیلئے روانہ ہونا ہے،اسلام آباد کے راستے کھولیں تا کہ ہم یہاں سے روانہ ہو سکے،راستے کلیئر ہونگے تب لاہور کیلئے روانہ ہو سکوں گا، راستے کھلوانے کیلئے تعاون کریں، ضمانت ملنے کے بعد دو گھنٹے سے راستے کھلونے کا انتظار کر رہا ہوں.