لاہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے “بیشتر شرپسندوں ” کی شناخت ہو گئی

لاہور(آن لائن)لاہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے “بیشتر شرپسندوں ” کی شناخت ہو گئی، انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج، مزید شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیل کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیشتر شر پسندوں کی شناخت کر لی، ان مزید شرپسندوں میں دانش منیر سکنہ لاہور، سعود سکنہ لاہور، عدنان اشرف سکنہ لاہور، فاروق زمان سکنہ راولپنڈی، علی حسن عباس سکنہ لاہور، چوہدری مسعود معراج سکنہ لاہور، محمد تیمور جعفر سکنہ لودھراں، علی افتخار سکنہ لاہور، عامر حمزہ سکنہ پاک پتن، وقاص پرویز سکنہ لاہور، سجاد سعید سکنہ ملتان، یوسف گلزار سکنہ لاہور، محمد ارسلان سکنہ لاہور اور علی رضا سکنہ اوکاڑہ شامل ہیں، مزید شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے کے خلاف مزید تیزی سے قانون حرکت میں آیا، اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو گئی ہے، جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا، ان شر پسندوں کے خلاف، انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا، پر تشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پٹرول بم سے لیس تھے، اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔