جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد(آن لائن) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد طلب کرلیا۔تمام کارکن 14 مئی کو اسلام آباد پہنچیں۔قافلے سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مارچ میں شریک ہو۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر تنظیمیں فوری تیاری شروع کردیں۔آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔