تین روز کی بندش کے بعد پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور (آن لائن) تین روز کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے۔سرکاری سکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں کل(پیر) کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی، پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے سکولزہفتے کو بھی بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوٹ سکولز بند ہی رہتے ہیں۔