پاکستان کے ساتھ اضافی فنانسنگ کے بعد نویں جائزے کی تکمیل ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف ڈائریکٹر

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزاک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اضافی فنانسنگ کے بعد نویں جائزے کی تکمیل ہوسکتی ہے۔آئی ایم ایف کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزاک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے، پاکستان کو اس وقت چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان کو سیلاب سمیت مسلسل جھٹکوں کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی مالی ضروریات پورا کرنے کیلئے اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہے، اضافی فنانسنگ کے بعد نویں جائزے کی تکمیل ہوسکتی ہے۔