اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پر کرپشن کے الزامات تھے، ان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی۔ اپنے ایک انٹرویومیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی، کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتا ہے کہ کوئی اسے پوچھ نہیں سکتا، عمران خان کے ساتھ اسی طرح کا سلوک ہونا چاہئے جو ایک عام شہری کے ساتھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے الزامات تھے، ان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے، ہم عمران خان کو کیوں نااہل کرانا چاہیں گے؟ کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرنا چاہے گی؟ البتہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا اور جیلوں میں ڈالا، عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی سیاسی رہنماؤں کی آواز بند کرنے کی کوشش کی۔
Load/Hide Comments



