عمران خان کی عدالت پیشی پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے پولیس ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہائی کورٹ کے چاروں اطراف داخلی راستوں کو ہیوی کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہائی کورٹ کے اندر عام لوگوں کا داخلہ بند سائلین خجل خوار ہوتے رہے میڈیا نمائندوں کو خصوصی پاسز جاری کئے گئے اہم عمارات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے احاطہ عدالت کے اندر سیکیورٹی مستعد نظر آئے۔