صدرعارف موجودہ ملکی صورتحال پر رنجیدہ،تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف موجودہ ملکی صورتحال پر رنجیدہ ہوگئے،ملک کے تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کر دی۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور زدوکوب کرنے سے پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ صورتحال پر شدید پریشان ہوں،انسانی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا، باعث تشویش، افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے، احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن اسے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے، کچھ شرپسندوں نے جس طرح سے سرکاری املاک بالخصوص سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہ قابل مذمت ہے، ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے، میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ حالات بہتر ہوں گے، میں ملک کے تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی پرزور اپیل کرتا ہوں۔