”خان صاحب آپ گھبرا تو نہیں گئے،عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ، جواب دئیے بغیر خاموشی سے گزرگئے

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سپریم کورٹ پیشی کے موقع پرصحافیوں نے ان پرسوالات کی بوچھاڑ کرد ی تاہم وہ سوالات کا جواب دئیے بغیر خاموشی سے چلتے رہے۔تفصیل کے مطابق عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انکی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انکی رہائی اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔عمران خان سے صحافیوں نے سوالات کئے کہ ”خان صاحب کچھ کہیں گے،،خان صاحب آپ گھبرا تو نہیں گئے“،”،آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جو نقصان 75سال میں دشمن نے نہیں پہنچایایا آپ نے پہنچایا ہے،کیا کہیں گے“؟ تاہم عمران خان خاموش رہے اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے سے گریزکرتے ہوئے گزر گئے۔