لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ایسے وقت میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹھہرے میں لایا جائے۔ ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے۔کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھاملک کو انتشار اور افراہ تفری سے باہر نکالنا ہے.
Load/Hide Comments



