پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 11 اور 12 مئی کو بند رہیں گے

لاہور(آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد رونما ہونے سیاسی منظر کے پیش پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 11 اور 12 مئی کو بند رہیں گے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 11 اور 12 مئی کو بند رہیں گے۔خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب میں پنجاب اور خیبرپختون خوا میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کوطلب کرلیا جبکہ راولپنڈی میں فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔