اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ بل 2023 کی منظوری دے دی ہے، کابینہ ذرائع کے مطابق سرکولیشن سمری کے ذریعے توشہ خانہ بل کی منظوری دی گئی جسے اب باضابطہ منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ذرائع کے مطابق مجوزہ بل کے تحت پاکستانی حکمرانوں، وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والے تمام تحائف پبلک کرنا ہوں گے اور توشہ خانہ میں لازمی جمع کرانا ہوں گے۔ کوئی بھی تحفہ اگر توشہ خانہ سے خریدنا ہو تو طے شدہ طریقہ کار اختیار کیا جائے گا تاہم اس تحفے کو فروخت کرنے پر پابندی ہو گی۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے نئی توشہ خانہ پالیسی اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہو گی۔
Load/Hide Comments



